دنیا

نائجیریا:” آیت اللہ زکزکی” کی حمایت میں مظاہرہ

نائجیریا کے مسلمان رہنما آیت اللہ شیخ زکز کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے

نائجیریا کے مسلمانوں نے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق فوج اور انتظامیہ کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک سیکڑوں افراد نے تحریک اسلامی نا‏ئجیریا کے سربراہ اور معروف مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی کو فوری طور پر رہا کئے جانے کے حق میں نعرے لگائے۔ تحریک اسلامی سے وابستہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت بگڑتی جارہی جس کے پیش نظر ان کی فوری رہائی ناگز‍یر ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں اور اداروں نے بھی تحریک اسلامی اور آیت اللہ شیخ زکز‍کی کے حامیوں کے خلاف فوج اور پولیس کے رویے پر کڑی تنقید ہے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے پاس آیت اللہ شیخ زکز‌کی کو قید میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز‍ نہیں ہے، بنابریں انہیں فوری طور پر رہا کردینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button