دنیا

اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں جنگ بندی کی حمایت

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اس ملک میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ اور روس کے درمیان اتفاق رائے کا خیرمقدم کیا ہے

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے سنیچر کو امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگی بندی کی حمایت کے لئے اقوام متحدہ سے جو کچھ بھی ہوسکے گا وہ کرے گی- ڈی میسٹورا نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اقوام متحدہ کو امید ہے کہ جو عزم اس سمجھوتے کا باعث بنا ہے وہ باقی رہے گا کیونکہ یہ مفاہمت علاقے اور علاقے سے باہر کے تمام متعلقہ بازیگروں کے لئے ایک حقیقی موقع ہوگا جس سے وہ شام کے عوام کے مسائل و مشکلات اور تشدد کو کم کرنے اور اس ملک کے بحران کے راستے کو تبدیل کرنے کے لئےفائدہ اٹھا سکتے ہیں- شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے شام میں تمام متصادم گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ محصور اور صعب العبور علاقوں تک انسانی ہمدردی کی امداد پہنچنانے کی راہ ہموار کریں- ڈی میسٹورا نے داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان تعاون پر آمادگی کا خیرمقدم کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button