پاکستان

تفتان باڈر زائرین مسئلہ، علامہ ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل کے سربراہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے وفاقی حکومت صدر مملک و وزیر اعظم پاکستان سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے ، یہ خطوط مقامات مقدسہ کی زیارت پر جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کو ہر صورت ممکن بنانے کے لئے لکھے جارہے ہیں ، انہوں نے وزیر اعظم کے نام خط میں لکھا کہ آپ کی حکومت کے قیام کے بعد ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین کوکوئٹہ و تفتان کے درمیان آمدو رفت میں بے پناہ مشکلات درپیش ہیں اس ضمن میں آپکی توجہ دلانےکے ساتھ ساتھ وفاقی وزارت داخلہ/صوبائی حکومت/صوبائی انتظامیہ بلوچستان کو متعد بار ٹیلیفونک رابطوں اور ملاقاتوں کے زریعے آگاہ کرچکے ہیں ا س گھمبیر صورتحا ل پرملک بھر میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے وقتی طور پر مسئلہ حل کردیا جاتا ہے لیکن تاحال ان مشکلات کو مستقل طور پر حل نہیں کیا گیا لہذا کوئٹہ و تفتان کی سفری سہولیات کو محفوظ بنایا جائے آمد و رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ زائرین اطمیان کے ساتھ زیارات سے مشرف ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button