ایران

آیت اللہ احمد جنتی کی سانحہ منیٰ میں ہزاروں حاجیوں کے قتل عام پرعالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید

تہران کے خطیب جمعہ نےگذشتہ برس سانحہ منیٰ میں ہزاروں حاجیوں کے قتل عام پر ملکوں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے-

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں سانحہ منیٰ کو ایک سال مکمل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ، جس میں ہزاروں حاجی آل سعود حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے کہا کہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عالمی برادری نے اتنے بڑے حادثے پر خاموشی اختیار کرلی اور اس نے خانہ خدا کے زائرین کے خون کو پامال کردیئے جانے پر کوئی اعتراض تک نہیں کیا –

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ خانہ خدا جو سب سے زیادہ پرامن مقام ہے لیکن آل سعود حکومت کی بے تدبیری اور نااہلی کی وجہ سے اس حرم امن الہی میں ہزاروں حاجی بھوکے پیاسے بے دردی کے ساتھ شہید ہوگئے- انہوں نے کہا کہ اس سانحے میں زخمیوں کو بھی ایسی حالت میں چھوڑدیا گیا تھا جو سعودی حکام کی بے توجہی، سستی اورکاہلی کی علامت ہے-

تہران کے خطیب جمعہ نے وہابیوں کے غیرانسانی اقدامات اور فتنہ انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فرقے نے ہمیشہ مسلمانوں کےمفادات کے خلاف کام کیا ہے اور اس فرقے کے پیرو ایسے گمراہ لوگ ہیں جو عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کرتے –

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے بعض اداروں اور شخصیات کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ کی یونین، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ اس طرح سے ایران کے مالی ذرائع اور بینکنگ کے شعبے کی اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے –

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور خاتم الانبیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرجیسے اداروں اور بعض اہم شخصیات پر، جو دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹکتی ہیں، پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن اسلامی جمہوری نظام اس کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا –

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بڑی طاقتوں منمجلہ امریکی مفادات کے پیش نظر بنایا گیا ہے جس کو اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز قبول نہیں کرے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button