سعودی مفتی کا بھونڈا فتویٰ : قائد اہلسنت سعودی مفتی پر برس پڑے
شیعیت نیوز: جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کے ایران کیخلاف بیان کو شرانگیز، شرمناک اور امت مسلمہ کی وحدت کو توڑنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کو فرقہ وارانہ اختلافات اور تکفیریت کے نظریات کی شکل میں نہیں لانا چاہیے، کفر اور شرک کے نعرے عرب، عجم اور فارس کی بنیاد پر لگنا شروع ہوگئے تو کوئی مسلمان نہیں بچے گا، شام، بحرین، یمن اور دیگر عالمی ایشوز پر سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ مخالف ملک کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عاشقان مصطفٰی اور محبان اہلبیت کا ملک ہے، جس نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت تمام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کیا، اس کی اتحاد امت کے حوالے سے کاوشیں بھی قابل ذکر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایران کی تنقید بالکل درست ہے، کیونکہ سعودی حکومت حج کے انتظامات سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے اور گذشہ سال حرم مقدس میں کرین گرنے اور بھگڈر مچنے سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں حجاج کی شہادت ثبوت ہے کہ آل سعود حج کے انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، اس کے علاوہ زخمی حجاج کرام کو زبردستی موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا۔








