ایران

رہبر معظم نےآل سعود کے شجرہ خبیثہ اور ملعونہ کو حرمین الشریفین کے انتظامی امور میں نااہل قراردیدیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے مسجد الحرام اور منی کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں آل سعود کے شجرہ خبیثہ اور ملعونہ کو حرمین الشریفین کے انتظامی امور میں نااہل قراردیتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب کے حکام نے منی کے المناک واقعہ پر مسلمانوں سے حتی زبانی طور پر بھی عذر خواہی نہیں کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آل سعود کے شجرہ خبیثہ اور ملعونہ کے پاس حرمین الشریفین کے انتظامی امور کی لیاقت و صلاحیت موجود نہیں ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: منی کے المناک حادثہ کی غیر جانبدارکمیشن کے ذریعہ تحقیقات ضروری ہیں تاکہ منی کے دردناک حادثے کے صحیح حقائق سامنے آسکیں اور معلوم ہو کہ سعودی عرب کے حکام اس میں قصور وار ہیں یا نہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب کے حکام مال و زر کے ذریعہ حقائق اور اپنے بھیانک اور سنگین جرائم کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن انھیں اللہ تعالی کے دردناک عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا کیونکہ انھوں نے اللہ تعالی کے مہمانوں کو بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ شہید کیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے منی کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے انھیں بلڈوزروں کے ذریعہ کنٹینروں میں بند کرکے بے رحمی اور توہین آمیز طریقہ سے شہید کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سوال کرتے ہوئے فرمایا: منی میں سات ہزار مسلمان حاجی شہید ہوگئے لیکن ایران کے علاوہ کیوں دوسرے اسلامی ممالک اور حکومتوں نے اس عظیم واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ؟

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منی کےالمناک واقعہ اور 7 ہزار بےگناہ مسلمان حاجیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک ، علماء اسلام، دانشوروں اور سیاستدانوں کی خاموشی کو عالم اسلام کے لئے بہت بڑی مصیبت قراردیتے ہوئےفرمایا: منی جیسے عظیم اور دردناک واقعہ کے بارے میں حساس نہ ہونا عالم اسلام کی حقیقی مصیبت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سعودی عرب کے حکام نے منی کے المناک واقعہ پر حتی زبانی معافی نہ مانگ کر اپنی بے حیائی اور بے شرمی کا ثبوت دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی غیور اور بہادر قوم نے آل سعود کی جہالت اور گمراہی کو قرآنی آیات کے ذریعہ بیان کیا ہے اور عالم اسلام، علماء اور دانشوروں کو چاہیے کہ وہ آل سعود کا حقیقی اور بھیانک چہرہ مسلمانوں کے سامنے پیش کریں اور سب کو بتائيں کے آل سعود کے شجرہ خبیثہ اور ملعونہ کے پاس حرمین الشریفین کے انتظامی امور کی صلاحیت اور لیاقت موجود نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منی کے دردناک واقعہ پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور مسلم ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب کے حامی اور اتحادی ممالک سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن، عراق ، بحرین اور شام میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم اور دہشت گردوں کی حمایت اور سرپرستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب اپنے امریکی ، اسرائیلی اور برطانوی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے دنیائے اسلام میں تشددکو فروغ اور عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب کے تمام جرائم میں امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button