یمن

یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ حملے بدستور جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح کو شمالی یمن کے مختلف علاقوں پر متعدد بار حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے-

ان حملوں میں صوبہ صعدہ کے پٹرول پمپ کو بھی آگ لگ گئی – سعودی جارح طیاروں نے اسی طرح ہفتے کے روز دو بار صوبہ اب کے نقیل یسلح علاقے پر بمباری کی –

در ایں اثنا ہفتے کے روز صبح کو جنوبی یمن میں واقع صوبہ لحج کے الحوطہ علاقے میں ایک بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں یمنی فوج کے تین اہلکار شہید اور سات دیگر زخمی ہوگئے-

اسی طرح جمعے کو یمن کے دارالحکومت صنعاء کے علاقے ارحب پر سعودی بمباری کے نتیجے میں کم از کم نو عورتیں اور بچے شہید ہوگئے –

سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں یمنی اسنائپرز نے بھی یمن کے جنوبی علاقے عسیر میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور ان کی ایک گاڑی کو میزائل سے تباہ کردیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button