سعودیوں نے حج کو سیاسی بنا دیا ہے: قاضی عسگر
ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے کہا ہے کہ سعودیوں نے حج کو سیاسی مسائل سے جوڑ دیاہے-
حجۃ الاسلام والمسلمین علی قاضی عسگر نے ایران کے ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حج کو سیاسی مسائل سے جدا ہونا چاہئے کہا کہ سعودیوں نے علاقے کے سیاسی مسائل کے سبب خود کو ایران کے مدمقابل لاکھڑا کیا ہے جبکہ انہیں اپنے مسائل سفارتی طریقے سے حل کرنے چاہئیں-
ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے اس سال حج میں ایرانی زائرین کی عدم شرکت کےبارے میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایرانی زائرین کی حمایت کی ضمانت فراہم نہ کئے جانے ، اور جدہ یا مدینہ منورہ میں ایران کے قونصل خانے کی بعض خدمات قبول نہ کئے جانے کے سبب، اس سلسلے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے-
حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسگر نے گذشتہ سال حج کے دوران منی میں رونما ہونے والے المناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رائےعامہ میں اس واقعہ کے یاد باقی رکھنے کے سلسلے میں ، شہداء کے جنازوں کو واپس لائے جانے اور اس حادثے کو دستاویزی شکل دینے نیز شہدا کے لواحقین کے مطالبات کی بنیاد پر ان کو ان کے حقوق دلانے اور قانونی کارروائی کئے جانے جیسے اقدامات انجام پائے ہیں-
ایران کے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے نے طواف کعبہ کو دنیا کے مسلمانوں کا حق قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ حج کی استطاعت اور عازمین حج کے تعلق سے اپنی شرائط اور احکامات مسلط کرے-
انہوں نے اس سال حج کے مراسم ختم ہونے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کئےجانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کوحجاج کرام کی مکمل سیکورٹی اور ان کے احترام پر پوری توجہ دینی چاہئے-








