سعودی عرب

سعودی عرب میں عراقی عازمین حج کی توہین اور گرفتاریاں

سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد عراقی عازمین حج کی اہانت کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراقی عازمین حج اور زائرین کے ہوٹل پر حملہ کرکے کم سے کم ایک عراقی شہری کو زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کرلیا –

بتایا جاتاہے کہ سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ عراقی شہری کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے- چند روز قبل بھی مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے عراقی عازمین حج اور زائرین کے سامان کو کھول کر ان میں موجود دعا کی کتابوں کو ضبط کر لیا اور ان کی توہین کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button