عراق

ہم امام خامنہ ای کی رہبری میں ولایت فقیہ کے پیروکار ہیں

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے مجمع تقریب مذاہب کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی رہبری میں ولایت فقیہ کے پیروکار ہیں اور جہاں اسلامی مزاحمت کی ضرورت ہوئی وہاں ہم حاضر ہوں گے۔

الکعبی نے عراق میں وہابی تکفیری گروہ داعش کے بعض فکری اور ثقافتی مراکز کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ان فکری مراکز اور اداروں کو ختم نہیں کریں گے تب تک عراق سے داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ، انھوں نے کہا کہ داعش ایک گمراہ کن فکری اور ثقافتی گروہ ہے اور اس دہشت گرد گروہ کی فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کو روکے بغیر داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

شیخ الکعبی نے کہا کہ عراق کے اہلسنت اور شیعہ دونوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ داعش کو سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے اور داعش گمراہ کن دہشت گرد گروہ ہے اور اس کا مقابلہ بہت ضروری ہے یہ دہشت گرد گروہ اسلام اور مسلمانوں کو عالمی سطح پر بدنام کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button