دنیا

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ

رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور امریکہ نے پیر کے دن ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں آیا ہے کہ دونوں ملکوں نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات کی تقویت کے سلسلے میں ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیے میں آیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری، بحری اور فضائی فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے ۔

امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر اور ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان اپریل کے مہینے میں اس معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق پایا گیا تھا لیکن تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی۔

نئی دہلی اور واشنگٹن نے ایسی حالت میں اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں کہ جب اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع نے پاکستان کے ہاتھ ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے پر مبنی امریکہ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button