ایران

تکفیری دہشت گردی ساری دنیا کے لئے خطرہ ہے: جنرل حمید مختص آبادی

رپورٹ کے مطابق جنرل حمید مختص آبادی نے  قم المقدسہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مدافعین حرم صرف حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس کا ہی دفاع نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ ساری دنیا کا دفاع کر رہے ہیں اور اگر تکفیری دہشت گردی مضبوط ہو گئی تو وہ کسی بھی انسان حتی اہل سنت پر بھی رحم نہیں کرے گی۔ جنرل حمید مختص آبادی کا کہنا تھا کہ اگر تکفیری دہشت گردوں کو موقع مل گیا تو وہ یورپ کو خاک و خون میں غلطاں کر دیں گے اور ان ممالک کو جان لینا چاہئے کہ اگر مدافعین حرم کا جہاد نہ ہوتا تو دہشت گرد بہت سے یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں قتل عام کا بازار گرم کر چکے ہوتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل حمید مختص آبادی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام کو جان لینا چاہئے کہ انسانیت کے دفاع اور دہشت گردی کے مقابلے کا میڈل مدافعین حرم کو دیا جانا چاہیے اور یورپ والے بھی مدافعین حرم کے رہین منّت ہیں۔

جنرل حمید مختص آبادی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مدافعین حرم نے مشرق وسطی کے علاقے میں دشمنوں کی تیار کردہ پیچیدہ سازشوں کو نقش بر آب کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button