لبنان

لبنان کی استقامت اور فوج کا دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

لبنانی استقامت کے مجاہدین نے شام کی سرحد کے قریب عرسال کی پہاڑیوں میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

شیعت نیوزکی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی استقامت کے مجاہدین نے بھاری اسلحے اور میزائلوں کے ساتھ عرسال کی پہاڑیوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اس دہشت گرد گروہ کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی فوج نے بھی عرسال سٹی کی پہاڑیوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپخانے سے حملہ کیا اور ان دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

شام میں بحران شروع ہونے کے ساتھ ہی لبنان کی سرحدوں سے دہشت گردوں کے لئے اسلحے کی منتقلی کا کام شروع ہو گیا تھا لیکن پھر شام میں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ لڑائی میں حزب اللہ کے شامل ہونے اور مغربی شام میں القلمون کا کوہستانی علاقہ دہشت گردوں سے پاک کئے جانے کے بعد، لبنان کی سرحدوں سے دہشت گرد گروہوں کے لئے ہتھیاروں کی منتقلی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button