ایران

امریکہ اب بھی ایران کا دشمن ہے: سید عباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ ماضی کی طرح اب بھی ایران کا دشمن ہے۔

شیعت نیوزکی رپورٹ کے مطابق سید عباس عراقچی نے جمعرات کے دن مشہد مقدس میں صوبہ خراسان رضوی کی سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ ماضی کی طرح اب بھی ایران کا دشمن ہے اور امریکیوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں درج مراعات خوشی کے ساتھ نہیں دی ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران نے طاقت کے ذریعے یہ مراعات حاصل کی ہیں جو کہ ایرانی قوم کا حق هے ۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مغرب والے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں وعدہ خلافی اور خباثت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود انتہا پسند گروہ اور لابیاں، صیہونی حکومت اور سعودی عرب ایٹمی مذاکرات کے مخالف تھے۔ ان سب نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی روک تھام کی کوشش کی لیکن ان کو کامیابی حاصل نہ ہوئی اور آج وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان کی مراعات سے کم سے کم فائدہ اٹھا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button