ویڈیو گیلری

یمنی فوج کی یمن کے مختلف علاقوں میںکامیابیاں جاری

یمنی افواج نے نجران میں سعودی فوجیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق نجران میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجیوں سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے سپاہیوں کی جنگ میں شدت آگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے نجران کے سرحدی علاقوں میں کافی پیش قدمی کی ہے۔ یمن کی انقلابی کمیٹیوں کی فوجی شاخ کے کمانڈر علی الہمدانی نے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے صوبہ تعز اور نجران کے سرحدی علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر کاری ضرب لگائی۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی اتحاد کے فوجی کمانڈر نجران کے سرحدی علاقوں سے بھاگ گئے ہیں۔ یمن کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر علی ہمدانی نے بتایا ہے کہ نجران میں یمنی افواج نے سعودی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور بہت سے فوجیوں نے راہ فرار اختیار کی۔ اس رپورٹ کے مطابق نجران سیکٹر پر یمنی افواج کے حملے کے بعد بھاگنے والے فوجیوں میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ الہمدانی نے بتایا کہ نجران میں سعودی حکام نے عام شہریوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور یمنی افواج کے مقابلے میں ان سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یمنی سپاہی عام شہریوں پر حملہ نہیں کرتے۔ انھوں نے بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے سپاہی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کے حملوں میں عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ نجران سیکٹر پر یمن اور سعودی عرب کے سرحدی علاقوں سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فوجیوں اور کمانڈروں کے بھاگنے کے بعد یمنی افواج نے سرحد پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے اور یمن کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button