ایران

فوجی اور غیر ملکی خطرات کو برطرف کر دیا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ علاقے اور دنیا کو درپیش خطرات کے باوجود ایران نے فوجی اور غیرملکی خطرات پر پوری طرح غلبہ حاصل کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں غیر معمولی امن و استحکام حکمفرما ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے مغربی صوبے ہمدان میں رضاکار فورس بسیج کے سینیئر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب، ایران سے باہر دیگر علاقوں میں اپنی سامراج مخالف ماہیت اور زور و زبردستی کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کے نعرے کے ساتھ روز بروز مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عالمی سطح پر سامراج کی مخالفت کا پرچم بلند کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button