ایران

ایران کی بین الاقوامی وکیلوں کے ذریعے سانحہ منی کیس کی پیروی

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار حسن قشقاوی نے سانحہ منی کا جائزہ لینے کے لیے ایران کے اٹارنی جنرل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد کہا کہ وزارت خارجہ نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بعد سانحہ منی کے مسئلے میں سب سے زیادہ سرگرمی دکھائی ہے اور اس سلسلے میں پانچ سو اسی اہم ملاقاتیں انجام دی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں، صدر، نائب صدر اور وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام کی سطح پر انجام پائی ہیں۔

حسن قشقاوی کا کہنا تھا چونکہ بین الاقوامی عدالت انصاف اور انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں ایران اور سعودی عرب مکمل رکنیت نہیں رکھتے ہیں اس لیے تہران ان دو عالمی اداروں کے ذریعے شکایت نہیں کر سکتا۔ انھوں نےکہا کہ تمام ملکی اور غیرملکی قانون دان اور وکلا نیز قانون کے اساتذہ اس بات پر متفق ہیں کہ ان دو اداروں کے ذریعے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اس اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ البتہ سانحہ منی کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل میں شکایت کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button