پاکستان
الطاف حسین اپنی ذہنی کیفیت ٹھیک کرلیں، مزید برادشت نہیں کیا جائے گا،عامر لیاقت
شیعیت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پہلے ایم کیو ایم قائد اپنی ذہنی کیفیت کو ٹھیک کرلیں بار بار معافی تلافی نہیں ہوسکتی، پاکستان مہاجروں نے بنایا تھا، ہمارے لیے صرف پاکستان زندہ باد ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجروں نے بنایا تھا، ہمارے لیے صرف پاکستان زندہ باد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایم کیو ایم قائد اپنی ذہنی کیفیت کو ٹھیک کرلیں بار بار معافی کی تلافی نہیں ہوسکتی، اب متحدہ سب کو بتائے گی پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیسے لگایا جاتا ہے، کچھ نعرے ناقابل معافی اور ناقابل تلافی ہوتے ہیں، اب مزید اب یہ گفتگو نہیں سن سکتے، ہم ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہیں، کل میں تن تنہا ایم کیو ایم کا مقدمہ لڑ رہا تھا آج سب ساتھ ہیں۔