پاکستان

پاکستان صرف ایم کیو ایم نے نہیں ہزاروں مسلمانوں نے مل کر بنایا، علامہ ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر محمد یعقوب شہباز نے کل کراچی میں ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ مملکت خداداد پا کستان کی مخالفت میں کوئی بیان یا نعرہ لگائے، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کے قیام میں عظیم قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت آج ہم اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اس ملک کی جدوجہد میں کسی خاص جماعت یا گروہ نے قربانیاں نہیں دیں بلکہ ہزاروں مسلمانوں کا خون اس کی بنیادوں میں شامل ہے، حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ سنجیدگی سے ان بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے آئینی اور قانونی چارہ جوئی کرے اور اپنے سیاسی مقاصد کو بالائے طاق رکھے یہ ملک بیس کروڑ عوام کا ہے اور ابھی ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کر سکیں، حکومت کو چاہیئے کہ ملک کی توہین کرنے والوں کے خلاف جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں اُس سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button