پاکستان

پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے، علامہ شفقت شیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکٹریری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعرے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ در حقیقت پاکستانی قوم کی عزت ووقار پر حملہ ہے ۔ حکومتوں اور سیاسی لیڈران اور افسران پر مہذب تنقید ہر شہری کا حق ہے پر احتجاج اور تنقید کے آڑ میں مادر وطن کی توہین پاکستان مخالف عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ارباب اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے دشمنوں کے خلاف موثر قدم اٹھائے ،اور ملک کے اہم ستون میڈیا پر حملہ کرنے والے شرپسند دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button