پاکستان

عزاداری پر پابندی کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب ہاوس پر احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس، رابطہ مہم تیز کرنے پر زور

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے 2 ستمبر کو لاہور میں حالیہ وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور عزاداری پر بے جا پابندیوں اور اب تک 90 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے عملی اقدامات میں سست روی رکھنے کی بنا پر پنجاب اسمبلی ہال پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے اس دھرنے کے حوالے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات لاہور ڈویژن برادر حسین زیدی کے گھر اہم اجلاسب بلایا گیا جس میں احتجاج کو منعظم اور پراثر بنانے کے لئے تفصیلی گفتگو کی گئی، شیعیت نیو زکے مطابق اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری شعبہ مالیات علامہ سید مبارک علی موسوی صاحب مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد نقوی، سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید حسن ہمدانی اور لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے وحدت یوتھ کے جوانوں نے شرکت کی میٹنگ میں 2 ستمبر دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور رابطہ مہم کا آغاز اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے ساتھ ملت تشیع پاکستان کی سربلندی و مظلومین پاکستان کے حق میں بھرپور آواز بلند کر کے اپنا شرعی وظیفہ ادا کرنے کا عزم کیا گیا،  اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح (رح) اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (رح) کے کھوئے ہوئے پاکستان کیلئے انتھک محنت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button