پاکستان

19 اگست: ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال دھماکہ کو 8 برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

 شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سے ٹھیک 8 برس قبل ایک ہولناک دہشتگردی کی واردات میں 35 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق 19 اگست 2008ء کو سید باسط زیدی نامی شخص کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب اس کی نعش اسپتال منتقل کی گئی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی، اس موقع پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 35 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، اس سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد زیدی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔

دوسری جانب تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرنےکے باوجود کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں آئی اور آج تک ان شہداٗ کے قاتل نامعلوم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : مولانا رمضان مینگل کے دہشتگردوں کا سول اسپتال میں خودکش دھماکہ 53 جانبحق،متعدد زخمی

واضح رہے کہ اس طرز کا دھماکہ 8 اگست 2016 کو سول اسپتال میں پیش آیا جس میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد وکلا برادری کی تھی، دہشتگردی کی اسطر ح کی کاروائی میں تکفیری دہشتگردوں ماہر ہیں۔

7th-death-anniversary-of-martyrs-of-civil-hospital-blast-celebrated-with-honor-and-respect-di-khan17891_L.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button