پاکستان

اسکردو : مودی کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف ریلی میں گو نواز گو کے نعرے

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے دوسرے شہروں کی طرح آج اسکردو شہر میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازعہ تقریر میں گلگت بلتستان کے ذکر کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔ امامیہ جامع مسجد اسکردو کے علاوہ مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سے بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی میں طلباء کے علاوہ سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نریندر مودی کے خلاف نکالی گئی، ریلی اسکردو شہر سے گزری تو مودی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند ہو رہے تھے۔ شرکاء ریلی نے مودی کے ساتھ ساتھ نواز حکومت کے خلاف بھی اپنے غم و غصے کا خوب اظہار کیا۔ وقتا فوقتا گو نواز گو کے نعروں کے ساتھ ساتھ ’’مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدارہے‘‘ کے کے نعرے بھی بلند ہوتے رہے۔ ریلی یادگار شہداء پر پہنچ کر جسلے کی صورت اختیار کر گئی، جہاں علماء، سیاسی جماعتوں کے افراد اور مسلم لیگ نون کے اراکین کونسل نے خطاب کیا۔ مقررین نے مودی سرکار کے متنازعہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انکے بیان کو شرپنسدی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button