لبنان

صہیونی اور سعودی حکام آشکارا وہابی تکفیری دہشت گردوں کے حامی

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صہیونی اور سعودی حکام آشکارا وہابی تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کررہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صہیونی آشکارا شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم کی حمایت اور انھیں مدد فراہم کررہے ہیں جبکہ سعودی حکام بھی دہشت گردوں کو شام میں بڑے پیمانے پر امداد بہم پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اور یہودی حکام ایک ہی باپ کی اولاد ہیں اور دونوں دہشت گرد بھی ہیں ان کی دہشت گردی کا سلسلہ فلسطین اور یمن میں جاری ہے سعودی و صہیونی حکام خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب تنوں ممالک دہشت گردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور پوردنیا جانتی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی فلسطین و یمن میں جاری دہشت گردی کو امیرکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ لیکن دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی شکست یقینی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button