دنیا

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی امریکہ سے نجات کے لئے سعودی عرب کی بادشاہت کےخاتمہ پر تاکید

اے ایف پی کے مطابق ؛اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے سعودی عرب کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی امریکہ نواز بادشاہت کے خاتمہ کے لئے جدو جہد کریں اور امریکہ کے شر سے نجات حاصل کرنے کے لئے امریکہ سے وابستہ عرب بادشاہتوں کا مکمل طور پر خاتمہ کردیں۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عوام کو ‘امریکی غلامی’ سے نجات حاصل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وہ سعودی عرب کی ہادشاہت کا خاتمہ کردیں’۔ اطلاعات کے مطابق حمزہ بن لادن نے اپنے حالیہ آڈیو پیغام میں سعودی عوام پر یمن میں قائم القاعدہ کے جزیرہ نما عرب گروپ (اے کیو اے پی) میں شمولیت کیلئے زور دیا تاکہ وہ جنگ کیلئے ‘ضروری تجربہ حاصل کرسکیں’۔القاعدہ کے سعودی اور یمنی گروپوں نے 2009 میں مذکورہ تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی جسے بعد ازاں امریکہ نے سب سے زیادہ خطر ناک گروپ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2011 میں امریکی کمانڈوز نے پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں آپریشن کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا، امریکہ کی جانب سے اسامہ بن لادن کے گروپ القاعدہ پر 11 ستمبر 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے تقریبا 5 سال مکمل ہونے پر ماہرین کے مطابق القاعدہ کے موجودہ امیر ایمن الظوہرای کے مقابلے میں حمزہ بن لادن تنظیم کے اراکین میں نمایاں مقام حاصل کرتے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button