جدہ : خادمین الحرامین عیاشی میں مگن ،انکے ملک پھنسے پاکستانی بیمار ہونے لگے

12 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، جدہ میں اقامے کی میعاد ختم ہونے پر پھنسے پاکستانی خوراک کی قلت کی وجہ سے بیمار ہونے لگے ، کئی پاکستانیوں کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

سعودی اوجیہ کمپنی نے بھی بیمار پاکستانیوں کا علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔ متاثرین کی پاکستانی حکومت اپیل سے کی ہے کہ ان کی مدد کی جائے ۔

سعودی اوجیہ کمپنی کی جانب سے 15 ماہ پہلے پاکستانیوں کے اقامے ختم کر دیئے گئے تھے، سات ماہ سے متاثرین کو تنخواہ ، کھانے پینے کا سامان ، ادویات اور پانی بھی نہیں ملا جس سے ان کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔

2:34 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔