ایران

واجبات کی وصولی کا ایٹمی معاملے سے کوئی تعلق نہیں: علی شمخانی

رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے دوران، ان واجبات کی وصولی ایک اتفاقی امر ہے۔ علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ ایرا ن نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ میں اپنے منجمد اثاثے کو واپس لانے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا۔

علی شمخانی نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ کے سابق اور موجودہ حکام کے بعض بیانات اس ملک میں انتخابی مہم کے پیش نظر دیے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ ہم اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اس معاملے کی تفصیلات میں نہ پڑیں تاکہ امریکہ میں انتخابات کے موقع پر صدارتی امیدواروں کی حقیقی ماہیت کھل کر سامنے آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button