یمن

فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی، متعدد سعودی واصل جہنم

یمن کی سرکاری فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ رضاکارفورس کے دستوں نے  نجران کے علاقے میں جارح سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی ایک مشترکہ کارروائی میں آل سعود کے دربار سے وابستہ دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں سعودی فوج کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ملک کے جنوب میں واقعے صوبوں نجران اور جیزان میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا کہ جس کے سبب سعودی فوجیوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ نجران کے علاقے الشرفہ میں سعودیوں کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ اور ان پر سوار سعودی فوجی مارے گئے۔

اسی رپورٹ کے مطابق جیزان کے علاقے الخوبہ میں سعودی فوجی تنصیبات کو بھی یمنی فورسز نے راکٹ حملے کا نشانہ بناکر انہیں تباہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار دلانے کے بہانے یمن کے خلاف جنگ شروع کی تھی، پانچ سو دنوں سے جاری اس غیر مساوی جنگ میں سعودی عرب کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق سعودی عرب کو ابھی تک اپنے کسی بھی ہدف میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button