پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس نے بھو ک ہڑتال کیمپ کو احتجاجی کیمپ میں منتقل کرنے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے تحفظ پاکستان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ رات ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ بھوک ہڑتال کو جاری رکھا جائے گا مگر مراجع تقلید اور بزرگ علماٗ کی درخوست پر ہم بھوک ہڑتال کیمپ کو ختم کرکے احتجاجی کیمپ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی کیمپ جب تک جاری رہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پر عملدآمد نہیں ہوتا۔علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے کہا کہ مولاامام حسین علیہ سلام کے روزے کا پرچم ہمارے پاس آیا تھا اور یہ پرچم اب اس احتجاجی کیمپ پر لہرائے گا مومنین یہاں آئیں گے اور پرچم حسین ؑکی زیارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :: شہید قائد کے حقیقی وارث وہ ہیں جنہوں نے شہید کے نظریہ و فکر کو زندہ رکھا، مرکزی صدر آئی ایس او

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس  نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر عزادری کے خلاف سازش بند کی گئی تو ۲ ستمبر کو وزیر اعلی ہاوس پنجاب کا گھیراو کیا جائے گا جس میں خود شریک ہونگا،  انہوں  نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سے مطالبات پر عمل ہورہا ہے مگر وہ سست روی کا شکار ہے اس میں تیزی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :: علامہ راجہ ناصر نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ملت کے حقیقی قائد ہیں، علامہ ظہیر الحسن نقوی

واضح رہے کہ ۲ ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کی وجہ سے دن بدن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طبیعت بگڑتی جارہی تھی اس صورتحال میں ملک کے بزرگ علما ٗ اور مراجع تقلید نے علامہ راجہ ناصر سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی ،جس پر عمل کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہےساتھ ہی ا حتجاجی تحریک کو مطالبات کی منظوری اور اس پر علمدار آمد تک جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button