پاکستان

تحفظ پاکستان کانفرنس میں شہید قائد کے فرزند سید حسین الحسینی کی شرکت ،پرتپاک استقبال

شیعیت نیوز: قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی تحفظ پاکستان کانفرنس کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وقفہ  وقفہ سے علماٗ کرام ، ذاکرین ،شعراٗ و منقبت خوان حضرات سمیت اہلسنت علماٗ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگاہ کی شرکت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ پاکستان کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر کی آمد ، اسلام آباد لبیک یاحسین کے نعروں سے گونج اُٹھا

  شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیو پرمنعقد ہونے والی اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی کی آمد پر شرکاءاور اسٹیج پر موجود قائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، تمام شرکاءنے فرزند شہید کا اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر استقبال کیااور اسلام آباد کی فضاءکی لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: تحفظ پاکستان کانفرنس کا آغاز ، اختتام پر ڈی چوک کی جانب مارچ کا اعلان

  واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مکتب تشیع کہ حقوق اور عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے خلاف جاری ریاستی سازشوں کے خلاف گذشتہ ۱۳ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اسی سبب شدید کمزوری اور کڈنی میں انفیکشن کے باوجود بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ھوئے ھیں ، تاہم آج اسلام آباد میں ہونے والے اس کانفرنس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

 

2323.jpg

 

2332.jpg

 

hussain.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button