ایران

آیت اللہ اختری کا علامہ راجہ ناصر کے نام اہم پیغام کا مکمل متن پڑھیں

سمہ تعالی

حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب الحاج شیخ راجہ ناصر عباس جعفری دام عزہ العالی

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

سلام علیکم!

امام خمینی کے شاگرد اور پاکستانی ملت تشیع کے قائد’’علامہ عارف حسین الحسینی‘‘ کی شہادت کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر مجھے اور اہلبیت اسمبلی کے ممبروں کو آپ کی بگڑتی صحت کی خبرموصول ہوئی ہےکہ جس نے ہمیں آپ کی خیریت وعافیت کے بارے میں پریشان کردیا ہے۔پاکستان میں پیروان اہلبیت (ع) کے شعور کی بیداری اور محمد و آل محمد (ع) کی محبت میں استقامت زبان زد خاص و عام ہے ۔ لاکھوں پاکستانی شیعہ صدیوں سے استعماری سازشوں اور تکفیریوں کی جانب سے قتل عام کے باوجود خاندان رسالت مآب کے علم کو اونچا رکھے ہوئے ہیں اور مراسم عزاداری کو جذبے کے ساتھ منعقد کرتے ہیں، نیز دین مقدس اسلام کے اس راستے پر ہزاروں شہیدپیش کئے ہیں۔

اس میں کس قسم کا کوئی شک نہیں کہ دشمن یعنی امریکہ،صیہونیت اور تکفیریت کو جس چیز نے خوفزدہ کیا ہوا ہے وہ اس ملک میں آپ اور آپ جیسے دیگربیدار علمائے کرام کی موجودگی ہے ،جو پاکستانی قوم خواہ شیعہ ہو یا سنی میں اتحاد ویگانگت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔نیز معاشرے میں امن وامان کی برقراری،لوگوں میں محبت اودوستی کی کوشش کرتے رہے ہیں ،جبکہ دشمن کی کوشش ہےکہ فرقہ واریت ایجاد کرے اور تکفیری گروہوں کی پشت پناہی کرکے برادر کشی اور قتل و غارت کی فضا بنائے تاکہ اس طرح دین کے حقیقی و اعتدال پسند، وحدت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے والے علمائے کرام و رہنماؤں سے میدان کو خالی کرے ۔

لہذا ٓپ جیسی قیمتی شخصیات کی سلامتی قرآن و عترت کے دشمنوں کو ہرچیز سے زیادہ تکلیف دہ ہے، آپ اور آپ کے دیگر رفقائے کار ،دیگر برادران وخواہران کی پاکستان کے مختلف شہروں میں پچاسی روزبھوک ہڑتال، دھرنا اور استقامت قابل قدر ہے، لیکن اب شیعہ مرجعیت کی خواہش کے مطابق ،نیز پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں کے وعدوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، خاص کر جو کچھ وزیر داخلہ جناب چوہدری نثار کی جانب سے گذشتہ روز بیان ہوا

آپ سے گذارش ہے کہ اس وقت (عارضی) طورپر اس بھوک ہڑتال کو ختم کردیں اور یہ اعلان کردیں کہ مطالبات کی عدم منظور ی کی صورت میں دوبارہ اپنے لائحہ عمل پر عمل در آمد کرینگے۔

اہلبیت اسمبلی بھی پاکستان کی عوام اوربردار و دوست ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی اور تکفیریت کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کراتی ہے۔ تمام عالم اسلام کی عزت و عظمت اور کامیابی و فتح نیز حوزہائے علمیہ، یونیورسٹیوں، درسگاہوں، دہشتگردی اور قتل عام کے مخالف علمائے کرام دانشمندوں، خاص کر جناب عالی کے لئے خدائے متعال سے دعا گو ہوں۔

و لله العزّة و لرسوله و للمؤمنین.

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته.

محمدحسن اختری سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل اہلبیت اسمبلی

متعلقہ مضامین

Back to top button