کوئٹہ: زائرین کی بس پر حملے کی کوشیش، تین سیکورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

04 اگست, 2016 00:00

کوئٹہ کے اسپینی روڈ پر زائرین کے قافلے کے قریب دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ترخا کراس کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب سکھر سے کوئٹہ آنیوالے زائرین کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو ایف سی اہلکار، ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین کلو گرام مواد استعمال کیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

9:09 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔