پاکستان

JDC کی ’اب ہوگا صاف کراچی‘ مہم جاری، جنید جمشید سمیت اہم شخصیات کی شرکت

شیعیت نیوز: شیعہ فلاحی ادارے JDC کے تحت ابّ ہوگا صاف کراچی صفائی مہم گیارویں دن میں داخل ہوگئی ہے، اس مہم کے گیارویں روزعالمی شھرت یافتہ ٹی وی اینکر اور نعت خوان جنید جمشید ،رہنما پاکستان تحریک انصاف سندھ جناب حلیم عادل شیخ و انصار برنی ٹرسٹ سے شگفتہ برنی صاحبہ ، چیئرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن و جنرل سیکرٹری جے ڈی سی سید ظفر عباس جعفری نے کراچی کی معروف سڑکوں کی صفائی میں حصہ لیا، شیعیت نیوز کے مطابق اس موقع پر ان معززین کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے اگر ذمہ داری ادا نہیں کررہے تو عوام کو چاہئے کہ وہ خود اپنی مدد آ پ کے تحت شہر کو صاف ستھرا بنائیں انکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ کراچی شہر کی صفائی کے حوالے سے بلدیاتی اور دیگر متعلقہ اداروں کو تین روز کو وقت دیا تھا مگر آج اس بات کو بھی دس دن گذر گئے ہیں لیکن شہر کی صورت حال ویسی ہی ہے، انہوںنے شیعہ فلاحی ادارے جے ڈی سی اور انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کو کافی سراہا یا اور کارکناں کو مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ کراچی شہر کی صفائی کے حوالے سے چلائی جانے والی اس مہم پر میڈیا نے پراسرا ر خاموشی اختیار کررکھی ہے مگر میڈیا کی خاموشی کے باوجود عوام خود شہر کوصاف کر کے اپنا خاموش  احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، دوسری جانب یہ مہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے شیعہ سنی اتحاد کو منہ بولتا ثبوت اور تکفیریت کے منہ پر تماچہ ہے جس نے اس ملک کو صرف نفرت بم بارود اور گولیاں دی ہیں۔

4.jpg

3.jpg

2.jpg

jdc.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button