دنیا

افغانستان میں 70 فیصد داعش پاکستانی طالبان پر مشتمل

ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن کے مطابق افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش میں موجود 70 فیصد دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا 15 سال سے افغانستان میں لڑ رہا ہے، تاہم ایک درجن سے زائد دہشت گرد گروپ اب بھی یہاں سرگرم ہیں۔واشنگٹن میں پینٹاگون میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ افغانس تان میں زیادہ تر داعشی پاکستان کی دہشت گرد تنظیم طالبان پر مشتمل ہیں۔ جنرل نکولسن کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے کئی دہشت گردوں کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے ہے، جنہوں نے رواں برس کے اوائل میں داعش میں شمولیت اختیار کی، انھوں نے یہ بتایا کہ ان دہشت گردوں میں سے 70 فیصد طالبان کے سابق اراکین بھی تھے جبکہ متعدد اورکزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے پختون ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button