عراق

موصل میں عراق کا قومی پرچم نصب، دا‏عشی دہشت گردوں کی شکست

موصل میں مقیم ایک ذریعے نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ موصل سٹی کے مختلف مقامات پر گھروں کی چھتوں پرعراقی پرچم لہرائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پردیواروں پر داعش مردہ باد جیسے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض نامعلوم افراد کی طرف سے کئے جانے والے اس اقدام سے داعش کے سرکردہ عناصر میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے فوری طور پر دیواروں پر لکھے گئے نعرے مٹانے کے علاوہ گھروں کی چھتوں پر نصب عراقی پرچم اتاردیئے۔

عراق کے ایک سیکورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے موصل کی مرکزی مسجد "البغدادی” پر بھی عراق کا قومی پرچم نصب کردیا گیا کہ جسے دیکھنے کے بعد داعشی دہشت گردوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اورانہوں نے عراقی فورسز کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ داعش نے شہر کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا دی ہے اور یہ گروہ گھر گھر تلاشی کے اقدام کے ساتھ ہی نوجوانوں کو گرفتار کر رہا ہے۔

مقامی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کے ہاتھوں موصل کے کئی قصبوں کی آزادی کے بعد داعش نے خوف کے مارے نام نہاد مذہبی پولیس کے اہلکاروں کو شہر کی سڑکوں سے ہٹا لیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم نے حال ہی میں موصل کی آزادی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button