پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کا پنجاب حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا،ذرائع

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوں کا پنجاب حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رھا گوکہ بات چیت کچھ آگے بڑھی ہے لیکن نتیجہ امیز نہیں رہی۔شیعیت نیوز کے مطابق علامہ راجہ ناصر سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی ون-ٹو-ون ملاقات کے بعد بعد دنوں میں پنجاب حکومت کے اعلی افسران نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی دو ملاقاتیں کیں لیکن تاحال یہ ملاقاتیں مجلس وحدت المسلمین کی قیادت کے سخت موقف کے سبب نتیجہ آور نہ ھوسکیں ۔

 واضح رھے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر سے خصوصی ملاقات کی تھی اور دو ماہ سے جاری انکی بھوک ھڑتال ختم کرنے کی درخواست کی تھی کہ جسکو علامہ راجہ ناصر نے مطالبات کی منظوری سے مشروط کردیا تھا ۔

 چودھری نثار اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کی رضامندی سے پنجاب حکومت اور مجلس وحدت کی قیادت کی میٹنگز کے دو دور مکمل ہوچکے ھیں لیکن تاحال انکو کامیاب قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی مولانا عبد الخالق اسدی ، سید ناصر شیرازی ، اسد نقوی اور حسنین زیدی نے کی جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلیمان ، اے آئی جی آپریشنز پنجاب عارف نواز ، اے آئی جی سی ٹی ڈی (CTD) رائے طاھر ، ایڈیشنل ہوم سیکریڑی وجاہت ھمدانی اور دیگر ان دونوں میٹنگز میں موجود تھے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مجالس امام حسین (ع) کے انعقاد اور عزاداری میں لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال پہ کاٹی گئیں ۹۲۱ FIR’s , علماء و ذاکرین اھلبیت (ع) کی نقل حمل پہ پنجاب میں لگائی گئیں بین اضلاعی و بین الصوبائی پابندیاں ، علامہ گلفام ھاشمی پہ لگائی گئی زبان بندی کی پابندی ، شیڈول فور کے تحت بے گناہ جوانوں اور عزاداروں پہ کیے جانے والے پرچوں پہ مجلس وحدت اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات مکمل طور پہ حل نہ ہوسکے ، تاہم کئی اہم مطالبات پہ پنجاب حکومت نے عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ۔

دھیاں رہےکہ اس سے قبل پاراچنار اور خیبر پختونخواہ سے متعلق مجلس وحدت مسلمین کے مطالبات پہ عملدرآمدہونا شروع ہوگیاہے ۔ ۱۳ مئی سے حقوق مکتب تشیع ، نیشنل ایکشن پالان پہ عملدرامد اور ۸۰،۰۰۰ پاکستانی شہداء بالخصوص شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ہیں تاکہ پرامن انداز احتجاج سے بے ضمیر حکمرانوں اور اسٹیبلشمینٹ کو جھنجھوڑا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button