مشرق وسطی

شام: حلب کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی سپلائی لائن کاٹ دی گئی

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا  کہ فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے حلب کے شمالی علاقوں میں اپنا فوجی مشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے اور دہشت گردوں کی تمام سپلائی لائنیں کاٹ دی ہیں اور گذرگاہیں بند کر دی ہیں کہ جنھیں یہ دہشت گرد اپنے زرخرید افراد کو لانے اور فوجی سازوسامان مشرقی علاقوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

فوج کے بیان میں تمام لوگوں کے امن اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنگ کو روکنے، حلب میں امن و امان کی بحالی، اسکولوں کے دوبارہ کھلنے، بجلی کی بحالی اور معمول کی زندگی دوبارہ شروع ہونے کے لیے شامی فوج کے ساتھ تعاون کریں۔

شامی فوج نے کہا ہے کہ خونریزی سے بچنے کے لیے حلب کے مشرقی علاقوں کے ان تمام لوگوں سے کہ جن کے پاس ہتھیار ہیں، اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کردیں اسکے بعد وہ چاہیں تو حلب میں رہیں اوراگر چاہیں تو حلب کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہوش سے کام لیں اور حلب میں امن و امان کی بحالی کے لیے قومی مفادات پرتوجہ دیں اورانھیں ترجیح دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button