پاکستان

متنازعہ سائبر کرائم بل سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

شیعیت نیوز:  ملک میں پہلی مرتبہ سائبر کرائم کے حوالے سے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ، غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والوں پر تین سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ اور موبائل فون کی ٹیمپرنگ پر 3سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز پیش کی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنولوجی کے اجلاس میں کمیٹی نے سائبرکرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ، سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ کی مشاورت سے عدالت قائم کی جائے گی۔

بل کے مطابق عدالت کی اجازت کے بغیر سائبر کرائم کی تحقیقات نہیں ہو سکیں گی ، موبائل فون کی ٹیمپرنگ پر 3سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے سائبر کرائم بل کی شدید مخالفت کی گئی تھی ، انٹرنیٹ مہیا کرنے والوں کا ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر شیئر نہیں کیا جائے گا، غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والوں پر تین سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button