ایران

ایران کی جانب سے کاظمین بم دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے شہر کاظمین میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کاظمین شہر میں ہونے دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں بے گناہ عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

بہرام قاسمی نے عراقی حکومت اور قوم، خاص طور سے اس دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے میں عراقی حکومت اور قوم کی موثر عالمی حمایت پر زور دیا۔

عراقی کے طبی اور سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کاظمین میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں اکیس افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button