پاکستان

قصور: ن لیگ کی انتقامی کاروائی ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ دران سمیت مومنین گرفتار

شیعیت نیوز: دھرنوں سے خوف ذدہ  پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیاں شروع ہوگئیں اطلاعات کے مطابق  قصور اور اوکاڑہ سے ایم ڈبلیوایم کے متعدد ذمہ داران اور مومنین کو گرفتار کرکے دہشتگردی  کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے کے دوراں خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی اور گھروں سے قیمتی اشیاء بھی پولیس ساتھ  لے گئی  اور توڑ پھوڑ کی ، شیعیت نیوز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے گرفتار رہنماوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں صبح صادق ، صبح سعید ، نذر عباس، چوہدری اعجاز ، مولانا ظفر حسین ترابی  کے بڑے بھائی  علی عمران نقوی  اسی طرح اوکاڑہ میں سید عاشق حسین شاہ ، سید مداح حسنین نقوی  ، سید حسنین نقوی،  ملنگ  امام بارگاہ جاگیر علی اکبر  مولانا بابر علی جعفری مولانا جان حسنین کے بھتیجے فہیم حسین سمیت دیگر مومنین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں>>> اورکاڑہ : ملک گیراحتجاج سے خوفزدہ نواز حکومت نے 23 نامزد اور 150 نامعلوم شرکاٗ دھرنا پر مقدمہ درج کردیئے

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک بھر میں حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج  سے خوف ذدہ ہوکر مسلم لیگ ن کی حکومت  انتقامی کاروائی  اتر آئی  ہے،موجود حکومت آل سعود کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک پاکستان میں شیعہ مسلمانوں سےفرقہ وارانہ تعصب سے پیش آرہی ہے اور انہیں دیوار سے لگانا چاہتی ہے تاہم اس سعودی ایجنڈے کے خلاف گذشتہ دو ماہ سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہوئے ہیں، گذشتہ روز ہونے والے دھرنوں کے بعد اب ۷ اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button