پاکستان

اورکاڑہ : ملک گیراحتجاج سے خوفزدہ نواز حکومت نے 23 نامزد اور 150 نامعلوم شرکاٗ دھرنا پر مقدمہ درج کردیئے

شییعت نیوز: ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل کی ایما پر مقامی ایس ایچ او نے جوڑیاں پل واں ردا رام پر شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک بھر کی طرح علامتی روڈ بلا ک کے شرکاء اور منتظمیں پر دفعات  16 ایم پی او- 149-186 ت پ ، 341-506-8 کے تحت جھوٹے اور بھونڈے مقدمات درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شرکاء ڈنڈے سوٹے سے مسلح  تھے ، کار سرکار میں مداخلت کر رھے تھے ، حکومت وقت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھےکہ لہذا ان الزامات کے تحت تیس نامزد اور ایک سو پچاس نامعلوم شرکاء اور منتظمین پر مقدمہ درج کر دیے ہیں، شیعت نیوز کو موصول ہونے والے نام حسب ذیل ہیں
مولانا ظفر حسین ترابی کے بڑے بھائی قصور
2 حاجی صبح صادق  قصور
3۔ چوہدری صبح سعید علی  قصور
4 ۔چوہدری اعجاز   قصور
5۔ چوہدری  نذر عباس  قصور
6 ۔ سید مداح حسنین نقوی  اوکاڑہ
7 ۔سید حسنین شاہ اوکاڑہ
8۔ سید عاشق شاہ  اوکاڑہ
9۔ متولی امام بارگاہ جاگیر علی اکبر  جوڑیاں اوکاڑہ
10۔ مولانا بابر علی جعفری اوکاڑہ  
11۔ فہیم حسین اوکاڑہ  
12۔ سید ضیغم شاہ  چوچک اوکاڑہ
ایک اور مولانا ہیں ان کا نام ابھی معلوم نہیں ہوپارہا ہے  ان سمیت پچیس افراد کو گرفتار کر کے ریاستی جبر اور نا انصافی اور تکفیری حمایت کا عملی ثبوت دیا ہے، پوری ملت جعفر یہ انتظامیہ کے اس جارحانہ اور فرقہ پرستی پر مبنی اقدام کی شدید مزمت کرتے ھیں اور مطالبہ کرتے ھیں کہ آئین پاکستان کے تحت ھونے والے اس ملک گیر احتجاج پر ایف أئی أر خارج کی جائے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر مقامی انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گرفتار شدگان کو فوری رھا کیا جائے
مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے راہنما سید انوار الحسن زیدی نے اپنے فوری رد عمل کا اظہار کرتے ھوئے کہا ہے کہ ھم شیعہ نسل کشی کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمائت میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور انتظامیہ کی کسی جارحیت کو خاطر میں نہیں لائیں گے ھم انتظامیہ سے ہر معاملہ میں بھر پور تعاون کرتے ھیں پر انتظامیہ حکومت پنجاب کے اشاروں پر کھیل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button