مشرق وسطی

شام کے مشرق سے داعش کے دہشت گرد فرار

شام کے مشرقی علاقے میں فوج کی کارروائی کی وجہ سے داعش کے بہت سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جمعہ کے روز دیرالزور شہر میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تکفیری گروہ داعش کے دہشت گرد اس شہر سے بھاگ گئے۔

دوسری جانب شامی فوج نے حلب شہر کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح ادلب کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دہشت گردوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

شامی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے اللیرمون علاقے میں کئی رہائشی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

درایں اثنا شام کے جنگی طیاروں نے حمص کے مضافات میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کئی دہشت گرد ہلاک اوران کی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button