پاکستان

ایم ڈبلیو ایم پولیٹکل مین اسٹریم میں واحد شیعہ جماعت بن کر سامنے آئی ہے، ناصر شیرازی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سابق پولیٹکل سیکرئٹری اور موجود ڈپٹی سیکرئٹری جنرل ناصر شیرازی نے کہاکہ گذشتہ روز اپوزیشن جماعتوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ان جماعتوں نے دو ایسی جماعتوں کو اپنے اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی، جو پارلیمنٹ میں نمائندگی نہیں رکھتیں، یعنی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں رکھتی، لیکن ان دونوں جماعتوں کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بلایا گیا۔ ان میں ایم ڈبلیو ایم واحد شیعہ جماعت ہے، جس نے تشیع کی ترجمانی کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پولیٹیکل مین اسٹریم کے اندر مجلس اپنے مضبوط موقف کی وجہ سے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، اس اجلاس میں گیارہ مین ٹاپ سیاسی و مذہبی جماعتیں شریک تھیں، جس میں ایک مجلس وحدت تھی، جس نے موثر انداز میں شرکت کی۔ دوسرا یہ ہے کہ مجلس وحدت کے تین رکنی وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل (ناصر عباس شیرازی) کی قیادت میں اس اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ دیگر دو برادران میں سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی اور برادر نثار فیضی ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button