ایران

دشمن کو روکنے کی طاقت رکھتے ہیں : ایڈمیرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، دشمن کے خطرات کے سامنے دفاعی دیوار کھڑی کرنے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے جمعرات کو مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی فلوٹینگ یونٹس، رینجرز اورمیزائلوں کی آپریشنل صلاحیت کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خطرات کی کوئی حیثیت نہیں ہے-

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تحقیقات ، عملی پہلؤوں اور دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button