عراق

امریکہ کو عراقی رہنما مقتدی صدر کا سخت انتباہ

عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے موصل کی آزادی کی لڑائی میں امریکہ کے شامل ہونے کے سلسلے میں سخت انتباہ دیا ہے

عراق کے صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں نے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی میں شامل ہونے کی کوشش کی تو انھیں ہدف بنایا جائے گا-

مقتدی صدر نے امریکی وزیر دفاع اشٹن کارٹر کے حالیہ دورہ بغداد اور موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی میں شرکت کے لئے مزید پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی عراق بھیجے جانے کے ان کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دھمکی دی کہ وہ امریکی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے-

امریکی وزیر دفاع اشٹن کارٹر نے اپنے حالیہ دورہ بغداد میں موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی میں شرکت کے لئے پانچ سو ساٹھ امریکی فوجی بغداد بھیجنے کی خبر دی تھی – عراق میں اکثر حلقے شہر موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں میں شرکت کے لئے مزید امریکی فوجی عراق بھیجے جانے کے مخالف ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button