پاکستان

پنجاب پولیس کی بھار ت میں ٹرینگ کی انکشاف، تحقیقات شروع

شیعیت نیوز: پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں علاج کے نام پر بھارت بھجوائے جانے کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو بھارت کیوں اور کس کے پاس "علاج” کرانےکیلئے بھجوایا جاتا تھا۔ اس حوالے سے حساس اداروں نے محکمہ خزانہ سے دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں جن میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کے متعدد اے ایس آئی، کانسٹیبلز کو علاج کیلئے لاکھوں روپے کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کانسٹیبل اعجاز احمد کو بھارت میں علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے گئے، کانسٹیبل محمد اجمل کو بھی انڈیا میں علاج کیلئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے دیئے گئے، اے ایس آئی محمد نواز کی اہلیہ تنویر فاطمہ کو 2 بار بھارت میں علاج کیلئے 17 لاکھ 68 ہزار روپے دیئے گئے، اے ایس آئی شفیق الرحمن کو بھی بھارت میں علاج کیلئے 7 لاکھ 88 ہزار روپے دیئے گئے، سب انسپکٹر محمد بوٹا کو 10 لاکھ 92 ہزار روپے بھارت میں علاج کیلئے دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کو بھی بھارت میں علاج کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے جاری ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے ضمنی بجٹ میں پولیس اہل کاروں کو بھارت میں علاج کیلئے گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو دی جانیوالی رقم کی تفصیلات ضمنی بجٹ 2015-16 کتابچے کے صفحہ نمبر 293 سے 299 پر درج ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھارت سے دہشتگردی کی خصوصی تربیت دلائی جاتی ہے اور پولیس اہلکاروں کو علاج کے نام پر بھارت بھجوایا جاتا ہے۔ طاہرالقادری کی پریس کانفرنس کے بعد حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button