عراق

تکفیری دہشتگردوں کی کربلا میں دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش

رپورٹ کے مطابق کربلا معلی میں سیکورٹی اہلکاروں نے پانچ کار بموں کا ، حملے سے پہلے پتہ لگانے میں کامیاب حاصل کرلی –

کربلا کے پولیس سربراہ احمد علی زوینی نے کربلا میں پانچ کار بم پکڑے جانے کے بعد سیکورٹی مزید بڑھا دیئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کربلا میں پانچ کار بم برآمد ہونے کے بعد کربلا ، النخیب اور الرحالیہ کے صحرائی علاقوں کے درمیان بکترگاڑیوں اور انٹیلیجنس اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کربلا میں ہمیشہ دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے- عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیغمبر اسلام (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کا روضہ ہے اور پوری دنیا کے زائرین کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے لئے جاتے ہیں-

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ داعش کا ایک اہم سرغنہ ابوعمر چچنی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ جنوبی موصل کے شہر شرقاط میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button