پاکستان

سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کو سب مل کر فی الفور روکیں ،علامہ راجہ ناصر عباس

 شیعیت نیوز: وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنی والا واقعہ افسوس ناک، عبرت ناک اور قابل مذمت ہے۔ لیکن اس قابل مذمت واقعہ کی آڑ میں جس طرح سوشل میڈیا پر ملت کی تذلیل، تہمت اور الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس اقدام سے علماء کی بےاحترامی اور بڑھی ہے اور مکتب تشیع میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے جو کہ افسوسناک عمل ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان کے ایک بزرگ عالم دین نے خود ڈیرہ اسماعیل خان کی واقعہ پہ اپنی تحقیقات کے نیتجے میں کہا ہےکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کے جنازے میں پیش آنے والے واقعے میں کسی تنظیم اور ادارے کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، اس بزرگ دین کے مطابق اس واقعہ کے ذمہ دار عام لوگ تھے جنہوں نے یہ قابل مذمت اقدام کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام عاشقان اہلبیت (ع) سب سے اپیل کی ہے کہ آپس میں الجھاو پیدا نہ کریں اور سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈا مہم کو سب مل کر فی الفور روکیں اور ناکام بنائیں۔تمام عاشقان اہل بیت سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈیرہ واقعہ پر جاری منفی پروپیگندہ مہم کو فی الفور روکیں اور روکنے میں اپنا کردار ادا کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button