مشرق وسطی

شام میں مزید بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان

شام کی مسلح افواج کی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں جنگ بندی کی مدت میں بارہ جولائی سے چودہ جولائی تک توسیع کی جا رہی ہے- شامی فوج نے اس سے قبل عید سعید فطر کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی پورے ملک میں بہتر گھنٹے کی مدت کے لئے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا-

قابل ذکر ہے کہ اس مدت میں دہشت گردوں نے جنگ بندی کی پابندی نہیں کی اور دسیوں میزائلوں اور دستی بموں سے شام کے شہروں خاص طور پر حلب کو نشانہ بنایا – شامی فوج نے بھی دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے توسط سے جنگ بندکی کی خلاف ورزی کے جواب میں، فوری ردعمل دکھاتے ہوئے حلب کے مشرقی علاقوں میں ان کا محاصرہ کرلیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button