ایران

ایرانی صدر کی عراق کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط و مستحکم کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کی اعلی اسلامی انقلابی کونسل کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اہلبیت علیھم السلام کے حرم کی حفاظت اور دفاع کے سلسلے میں عراقی عوام اور حکومت کی حمایت اور تعاون جاری رکھےگا۔

صدر حسن روحانی نے عراقی فورسز اور حکومت کی وہابی دہشت گردوں پر حالبہ کامیابیوں کو بڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کو مکمل شکست دینے کے لئے عراق کے تمام قبائل ، مذاہب اور سیاسی احزاب کے درمیان اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان باہمی تعلقات کا استحکام دونوں ممالک کی قوموں کے مفادات میں ہے۔

عمار حکیم نے بھی اس ملاقات میں حالیہ کامیابیوں کو عراقی عوام اور حکومت کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اور حکومت نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم بالجزم کررکھا ہے اور عنقریب عراقی سرزمین کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button